کراچی میں مزید بارشوں کا امکان ہے،محمد حنیف

04:47 PM, 14 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی میں سردیوں کے دوران مزید بارشیں متوقع ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد حنیف کے مطابق کراچی میں مزید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اورکراچی میں سردیوں کے دوران مزید بارش کا بھی امکان ہے، جنوری میں بارش کے ایک دو اسپیل مزید ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ سکھر، جیکب آباد، نواب شاہ میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

بلوچستان میںکل وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور میں اگلے دو دن کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں