براڈ شیٹ اور نیب کے درمیان معاہدہ ،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

براڈ شیٹ اور نیب کے درمیان معاہدہ ،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد: براڈ شیٹ اور نیب کے درمیان معاہدے کی خبروں کے بعد ایک نیا  پنڈورا باکس کھل گیا۔

تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ اور نیب کے درمیان معاہدہ،نیا  پنڈورا باکس کھل گیا ہے ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  نے معاہدے کا نوٹس لے لیاہے۔


آڈیٹر جنرل کو  براڈ شیٹ معاملہ کی انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے ،نیب کو براڈ شیٹ کے الزامات پر بریفنگ کیلئے 19جنوری کو طلب کرلیا۔


چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے کہا، بتایا جائے براڈ شیٹ کی خدمات کیوں اور کب حاصل کی گئیں؟ کتنی رقم دی گئی؟اگرآڈٹ ہوا تو حکومتی وزرا کی چیخیں نکلنے لگیں۔

پی اے سی کے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے  اجلاس میں کمیٹی کے ارکان پر الزامات کو لیکر نئی بحث چھڑ گئی،کمیٹی کو بتایا گیا کہکابینہ ارکان نے الزام لگایا گیا کہ پی اے سیپیسے لیکر آڈٹ اعتراضات نمٹاتی ہے۔


جس پر کمیٹی کے ارکان نے احتجاج کیا اورمعاملے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیاچیئرمین پی اے سی نے اجلاس ان کیمرہ کر دیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا معاملے پر کابینہ سیکریٹری سے وضاحت طلب کی جائے  گی،کمیٹی اب تک پانچ سو ارب روپے کی ریکوری کر چکی، پھر بھی الزام ہے کہ پیسے لیکر اعتراضات نمٹا  دئیے جاتے ہیں۔