پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی

10:14 PM, 14 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ، گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط نہ کیے۔ اڑتالیس گھنٹے کا ٹائم پورا ہونے پر اسمبلی ازخود ٹوٹ گئی ۔

عبوری حکومت کے قیام تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ کام جاری رکھیں گے ۔ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر نگران سیٹ اپ پر مشاورت کریں گے ۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نوے روز میں انتخابات کرائے گا ۔

مزیدخبریں