نئی دہلی: امریکا کے ریسرچ گروپ "انڈیا ہیٹ لیب" کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2025 میں ایک ہزار 318 واقعات رپورٹ ہوئے، جو 2024 کے ایک ہزار 165 اور 2023 کے اعداد و شمار سے زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر واقعات بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ہوئے، جبکہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 22 اپریل سے 7 مئی کے درمیان سب سے زیادہ 100 واقعات درج کیے گئے۔
امریکی ریسرچ گروپ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔