روسی صدرکی گاڑی میں سرخ لباس والی خاتون،سوشل میڈیا پر نئی بحث

روسی صدرکی گاڑی میں سرخ لباس والی خاتون،سوشل میڈیا پر نئی بحث

ماسکو:روسی صدرپوتن کی گاڑی میں سرخ لباس والی پراسرارخاتون کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑدی،کسی نے پوتن کی بیوی قراردیا ہے تو کوئی اسے گرل فرینڈ کا نام دے رہا ہے تاہم سرکاری حوالے سے اس کی تصدیق یا تردید ابھی تک نہیں کی گئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیوتن کی گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھی خاتون کا سرخ لباس سب ہی لوگوں نے دیکھ لیا جس کے بعد ہر کوئی بعد مذکورہ خاتون کی شناخت جاننے کے واسطے بے چین نظر آ رہا ہے۔

ولادیمر پیوتن نے 30 برس تک ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد جون 2016 میں اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی۔ تاہم ان کی کرشماتی شخصیت کی جانب سے زندگی میں خاتون کی تلاش کا سلسلہ موقوف نہیں ہوا ہے۔

پیوتن نے 1983 میں لیوڈمیلا سے شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں ماریا اور وِکاترینا پیدا ہوئیں۔منظر عام پر آنے والے وڈیو کلپ اور تصاویر میں پیوتن کی گاڑی میں سرخ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ایک خاتون ظاہر ہوئیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق روسی صدر ان دنوں ملک کے شمالی حصے میں اپنے پسندیدہ تفریحی مقام پر تعطیلات گزار رہے ہیں۔

وہ شمالی علاقے میں اپنی سیاہ رنگ کی مرسڈیز چلاتے ہوئے ایک بڑے گِرجا گھر کے باہر پہنچے۔ پیوتن نے گاڑی سے اتر کر عقبی نشست کا دروازہ کھولا تا کہ وہاں بیٹھی خاتون باہر آجائیں۔

اس دوران پچھلی نشست پر سرخ لباس میں بیٹھی خاتون نے انگلی سے کچھ اشارہ کیا اور پیوتن نے خاتون کی بات توجہ سے سن کر دروازہ بند کر دیا اور اکیلے ہی گِرجا کی جانب چل پڑے۔روس کے سرکاری ٹی وی چینلوں نے اس منظر کو نشر کیا تاہم خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔