عالمی تناؤ کے سائے میں فرانس کا بڑا قدم: دفاعی بجٹ دوگنا کرنے کا فیصلہ

08:20 AM, 14 Jul, 2025

فرانس :فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ایک جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک کا دفاعی بجٹ 2027 تک 64 ارب یورو تک بڑھایا جائے گا، جو 2017 میں صرف 32 ارب یورو تھا۔ ان کے مطابق، آج کے غیر یقینی عالمی ماحول میں قومی سلامتی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے طاقت کا مظاہرہ ضروری ہے۔

میکرون نے اپنی تقریر میں پاک بھارت جنگ کو "حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں" میں شمار کرتے ہوئے بین الاقوامی سلامتی کے تناظر میں اسے ایک خطرناک مثال قرار دیا۔ یوکرین جنگ اور دیگر علاقائی تنازعات نے بھی اس فیصلے کو جواز فراہم کیا، جو فرانس کی دفاعی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔

مزیدخبریں