پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

09:49 AM, 14 Jul, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ 100 انڈیکس میں 1,013 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ انڈیکس 135,313 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو 100 انڈیکس 134,299 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو آج کے آغاز میں مزید بڑھ گیا ہے، جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں