عبدو روزک کو دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست رہنے کے بعد مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا

03:16 PM, 14 Jul, 2025

تاجکستان:تاجکستان کے معروف گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کو دبئی ایئرپورٹ پر دو روز قبل مونٹی نیگرو سے واپسی پر حراست میں لیا گیا تھا، تاہم اب انہیں مشروط ضمانت پر رہائی مل گئی  ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدو روزک کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا تھا، اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔ ابھی تک ان کے خلاف کسی قسم کی شکایت یا الزامات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ضمانت کے بعد عبدو روزک کو دبئی میں منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل انفلوئنسر ایوارڈز میں شرکت کرتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

21 سالہ عبدو روزک دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔ وہ بگ باس جیسے ریئلیٹی شوز میں بھی نظر آ چکے ہیں اور برطانیہ میں اپنا ریسٹورنٹ بھی چلا رہے ہیں۔

اب عبدو روزک پر  سفر کرنے کی  پابندی  ہے اور وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

مزیدخبریں