پشاور کی دعائے خدیجہ نے ’مس گلوبل پاکستان 2025‘ کا تاج جیت لیا

05:12 PM, 14 Jul, 2025

پشاور:پشاور سے تعلق رکھنے والی دعائے خدیجہ نے لاہور میں منعقدہ مس گلوبل پاکستان 2025 میں اپنی خوبصورتی، ذہانت اور پراعتماد شخصیت کے ذریعے ججز کے دل جیت کر یہ اعزاز حاصل کر لیا۔

 دعائے خدیجہ نے نہ صرف ریمپ واک میں بہترین کارکردگی دکھائی بلکہ اپنی بامقصد گفتگو سے بھی سب کو متاثر کیا۔ ان کی کامیابی خاص طور پر خیبر پختونخوا جیسے علاقے سے آ کر ایک مثال ہے کہ مضبوط ارادے اور خوابوں کی تعبیر ہر لڑکی کے لیے ممکن ہے۔

 مس گلوبل پاکستان کا یہ مقابلہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خواتین کی خود اعتمادی، سماجی شعور اور وژن کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں