مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سیاسی ردعمل، شہداء کی قربانیوں کے دفاع میں رہنماؤں کے بیانات

10:55 AM, 14 Jul, 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی وطن کے لیے قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سپاہی کی شہادت کو محض ملازمت یا تنخواہ کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا، کیونکہ وطن پر جان نچھاور کرنا حب الوطنی، فرض شناسی اور جذبۂ قربانی کی اعلیٰ مثال ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق، وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے بارے میں غیرذمہ دارانہ تبصرے کسی صورت مناسب نہیں۔

ادھر استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی رہنما عون چوہدری نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہادت تنخواہ سے نہیں بلکہ حب الوطنی، ایمان اور جذبۂ قربانی سے حاصل ہوتی ہے۔

مزیدخبریں