تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر معاوضہ لینے کے مؤقف میں وزن ہے، تاہم ٹول ٹیکس کی شرح پر اختلاف کیا جا سکتا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ 20 فیصد ٹول ٹیکس بہت زیادہ ہے، ایران آبنائے ہرمز میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معاوضے کے معاملے میں منصفانہ طریقہ اختیار کرے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی ملک کی جانب سے اس اہم بحری گزرگاہ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عباس عراقچی کے مطابق آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اپنے کردار اور مفادات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔