اسحاق ڈار اور بنگلہ دیشی وزیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

12:45 PM, 14 Jul, 2026

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے وزیر سماجی بہبود کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے او آئی سی پلیٹ فارم سمیت دیگر فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں عوامی روابط کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزیدخبریں