آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی، نئی آٹو پالیسی میں تاخیر کا خدشہ

01:35 PM, 14 Jul, 2026

اسلام آبا :نئی آٹو پالیسی کے معاملے پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تاحال کامیاب نہ ہو سکے، جس کے باعث پالیسی کی منظوری میں مزید تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے نفاذ میں تاخیر کی صورت میں پرانی آٹو پالیسی میں ایک سال کی توسیع پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی نئی آٹو پالیسی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملات جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے درمیان فور وہیلرز کے معیار سے متعلق اختلافات بھی موجود ہیں، جس کے باعث پالیسی کی تیاری کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔

قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے وزارتوں کے درمیان عدم تعاون پر برہمی کا اظہار کیا، جبکہ الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں ای وی بائیکس کے لیے تاحال کوئی چارجنگ اسٹیشن قائم نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں