راولپنڈی ، ہرنائی :پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 4 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان سمیت دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 121 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔