اسلام آباد :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں سیاسی معاملات، قومی امور اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جبکہ مختلف معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔