وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کی جانب پیش رفت تیز کرنے کا حکم، ترسیلات زر ڈیجیٹل بنانے کی ہدایت

02:46 PM, 14 Jul, 2026

اسلام آباد:ـوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے معیشت کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر مبنی کیش لیس معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے ہونے والی پیش رفت پر معاشی ٹیم کو سراہا۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنایا جائے تاکہ شفافیت میں اضافہ اور مالیاتی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو وسعت دینے، جدید مالیاتی سہولیات کے فروغ اور کیش لیس معیشت کے قیام کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں