بیٹی کے رشتے میں ایک اہم بات نظر انداز کر دی، آج بھی اس کا افسوس ہے: بشریٰ انصاری

04:41 PM, 14 Jul, 2026

لاہور: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ رشتہ طے کرتے وقت ان سے ایک بڑی غلطی ہوئی۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی بیٹیوں کو اعتماد دیا کہ وہ اپنی پسند اور دوستوں کے بارے میں گھر والوں سے کھل کر بات کریں، تاکہ انہیں کسی بات پر جھوٹ نہ بولنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک دولت سے زیادہ انسان کی تربیت اور اخلاق اہم تھے، اسی لیے انہوں نے کبھی اپنی بیٹیوں کو امیر گھرانے میں شادی کرنے کا مشورہ نہیں دیا۔

اداکارہ کے مطابق، رشتہ طے کرتے وقت ایک ایسا اشارہ سامنے آیا تھا جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ لڑکے سے مالی معاملات کے بارے میں پوچھتیں تو وہ ناراضی کا اظہار کرتا، لیکن انہوں نے رشتہ ٹوٹ جانے کے خوف سے اس بات کو اہمیت نہیں دی۔

بشریٰ انصاری نے اعتراف کیا کہ بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہی وہ "ریڈ فلیگ" تھا جسے نظر انداز کرنا ان کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوا۔

مزیدخبریں