بھارتی نہیں چاہتے کہ پاکستانی کانٹینٹ نیٹ فلکس پر آئے : فیصل قریشی

05:07 PM, 14 Jul, 2026

لاہور: اداکار فیصل قریشی نے پاکستانی کانٹینٹ کے نیٹ فلکس پر محدود ہونے کی وجوہات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مارکیٹ کے اثر و رسوخ کے باعث پاکستانی کانٹینٹ کو وہ مواقع نہیں مل رہے جو ملنے چاہییں۔

فیصل قریشی کے مطابق، نیٹ فلکس ایسے موضوعات کو ترجیح دیتا ہے جو کسی ملک کے تلخ حقائق اور سماجی مسائل کو نمایاں کریں، جبکہ پاکستان میں ہر حقیقت کو اسی انداز میں پیش کرنا آسان نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ نیٹ فلکس کی ذاتی سبسکرپشن لینے کے بجائے شیئر کیے گئے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے پلیٹ فارم کو پاکستانی مارکیٹ سے خاطر خواہ آمدنی نہیں ہوتی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس بھارت نیٹ فلکس کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے، اسی لیے وہاں کا اثر و رسوخ زیادہ دکھائی دیتا ہے۔

فیصل قریشی نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستانی کانٹینٹ کو عالمی سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر مزید مواقع حاصل ہوں گے۔

مزیدخبریں