لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں ایچی سن معیار کے بوائز اور گرلز سکول قائم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وحدت روڈ پر طلبہ اور طالبات کے لیے مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ قائم کیے جائیں گے، جہاں جدید تعلیمی سہولیات کے ساتھ عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
منصوبے کے تحت قائم کیے جانے والے جدید سینٹرز میں پانچ، پانچ ہزار طلبہ اور طالبات کے داخلے کی گنجائش ہوگی۔ ان اداروں میں طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر ہم نصابی سرگرمیوں اور عالمی معیار کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔