فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

07:00 PM, 14 Jul, 2026

راولپنڈی :آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کے دورے پر پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ تزویراتی، دفاعی اور برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر قومی دفاع یاشار گولر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے دفاعی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں