سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا

07:24 PM, 14 Jul, 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج بھی فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سے زیادہ سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 56 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 17 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں