سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ، عید کل 15جون کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ، عید کل 15جون کو ہوگی
کیپشن: فوٹو: فائل

جدہ : سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عید الفطر کل بروز جمعہ 15 جون کو منائی جائےگی۔ عرب میڈیا نے باضابطہ اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کی نظریں چاند پر لگی ہوئی ہیں۔دنیا بھر کے مسلمان عید کے منتظر چاند پر نگاہیں لگائے بیٹھے ہیں۔اس حوالے سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ سعودی میں چاند نظر آگیا ہے۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ان ممالک میں شوال کا چاند ماہر فلکیات کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔ لہذا ترکی، ملیشیا، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں عید الفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

اس کے علاوہ بھارت کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ وہاں عید کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عید 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔اس حوالے سے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔