انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دےدی

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دےدی
کیپشن: Image Source: ICC Official Twitter Account

ساوتھمپٹن: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دےدی ،انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 33.1 اوورز میں حاصل کرلیا جوئے روٹ  شاندار 100 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں میزبان انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دےدی ،انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 33.1 اوورز میں حاصل کرلیا جوئے روٹ  شاندار 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،کرس وواکس نے 40 اور بیرسٹو45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بین اسٹوکس 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرل نے دونوں وکٹیں حاصل کیں ان کے سوا کوئی بولر  بھی وکٹ نہیں لے سکا ۔ 

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو213 رنز کا ہدف دےدیا، ویسٹ انڈیزکی ٹیم 44.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آﺅٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن  63 رنز بنا کر نمایاں رہے  جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔