لارڈز:جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل جیت لیا۔ لارڈز کے میدان میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پروٹیز نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ٹیمبا باوما کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کی اور ایڈن مارکرم کی شاندار 136 رنز کی اننگز کی بدولت فتح سمیٹی۔ یہ کامیابی 1998 میں جیتی گئی واحد آئی سی سی ناک آؤٹ ٹرافی کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کی دوسری عالمی سطح پر فتح ہے۔