سوات میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے

08:03 PM, 14 Jun, 2025

سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے منگلور کے گاؤں سنگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے دو کم عمر بچے جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ اچانک پیش آیا، جس کے نتیجے میں بچے ملبے تلے دب گئے۔ اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 12 سالہ ریما اور 9 سالہ مصطفی کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعے نے علاقے میں غم کی فضا طاری کر دی ہے، جبکہ متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں