پاکستان قطر رابطہ: امن کوششوں پر پیش رفت، باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

10:25 AM, 14 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم  نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور امن و استحکام کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور پائیدار امن کے لیے سفارتی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

قطری وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی اور امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں