عامر خان اور امیتابھ بچن پہلی بار ایک ساتھ جلو ہ گر ہونگے

عامر خان اور امیتابھ بچن پہلی بار ایک ساتھ جلو ہ گر ہونگے

عامر خان اور امیتابھ بچن پہلی بار ایک ساتھ جلو ہ گر ہونگے

ممبئی : بالی ووڈ کئی فلم  ٹھگس آف ہندوستان میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ نظر آئیں گے، جب کہ دوسری جانب  اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے فلم”ٹھگس آف ہندوستان“میں کام کرنے کی تردید کردی۔بھارتی فلم”دنگل“سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے فلم”ٹھگس آف ہندوستان“میں کام کرنے کی تردید کی ہے۔

فاطمہ نے کہا ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہے،  اداکار عامر خان کی سفارش پر اس فلم میں فاطمہ کو لے لیا گیا ہے لیکن منگل کو فاطمہ نے ان تمام اطلاعوں کی تردید کر دی۔فاطمہ کا کہنا ہے کہ انھیں ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیشکش نہیں ہوئی، لیکن اگر ہوئی تو وہ ضرور کام کرنا چاہے گی۔

انھوں نے کہا کہ انہوں نے دنگل کے بعد سے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی ہے۔ فلم”ٹھگس آف ہندوستان“کی مرکزی کاسٹ میں امیتابھ بچن اورعامر خان شامل ہیں۔ دونوں پہلی بار ایک فلم میں کام کریں گے۔