عمران خان نے جہلم کے بعد جنوبی پنجاب کا رخ کر لیا

09:16 PM, 14 Mar, 2018

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم کے بعد جنوبی پنجاب کا رخ کر لیا ، کل ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم کے بعد جنوبی پنجاب کا رخ کر لیا ، کل ملتان کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی ملتان میں رکنیت سازی مہم کا بھی جائزہ لیں گے تاکہ آئندہ الیکشن کیلئے تیاریوں کا آغاز کیا جا سکے۔

مزیدخبریں