وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا رائیونڈ دھماکے کی تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا رائیونڈ دھماکے کی تحقیقات کا حکم
کیپشن: cm punjab shahbaz sharif raiwind blast

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رائیونڈ میں دھماکے کی بھرپور الفاظ میں مذمت ، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رائیونڈ دھماکے کی بھرپور الفاظ میں مذمت ، واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں ہونے والے دھماکے میں 3 پولیس اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، یا کسی موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب تھا یا پھر دھماکا خود کش تھا۔

دھماکے کی جگہ کے قریب ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ شدہ حالت میں پائی گئی ہے جس سے شبہ ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔