سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے فی تولہ کمی

سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے فی تولہ کمی

کراچی : سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑی کمی ہو گئی، ڈھائی ہزار روپے سے زائد کی کمی کے بعد فی تولہ سونا نوے ہزار آٹھ سو پچاس روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا دو ہزار تین سو ستاون روپے کم ہوکر ستتر ہزار ۔آٹھ سو نوے روپے کا ہوگیا۔

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے تاہم ایک ہی دن میں ڈھائی ہزار روپے سے زائد کی کمی بیشی کم ہوتی ہے۔گزشتہ ہفتے کے آخری روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 90  ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔