سینیٹ میں شکست ، پی ڈی ایم کا پالیسیوں میں تبدیلی کا فیصلہ

سینیٹ میں شکست ، پی ڈی ایم کا پالیسیوں میں تبدیلی کا فیصلہ
کیپشن: سینیٹ میں شکست ، پی ڈی ایم کا پالیسیوں میں تبدیلی کا فیصلہ
سورس: file

اسلام آباد : پی ڈی ایم نے سینیٹ میں شکست کے  بعد اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب حکومت کے خلاف دو رخی پالیسی  کی جائے گی۔

پی ڈی ایم کی طرف سے کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف سینیٹ میں عدم اعتماد  کی پالیسی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹر فاروق ایچ نائک،سینیٹر نیربخاری،سینیٹر لطیف کھوسہ اور میاں رضا ربانی کی معاونت سے پٹیشن ڈرافٹ کریں گے۔

میاں رضا ربانی اور  فاروق ایچ نائیک چیئرمین سینیٹ اور وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں اور ان کا قانون اور آئین کے ماہر ترین افراد میں شمار ہوتا ہے ۔ میاں رضا ربانی کو 18ویں ترمیم کا آرکیٹیکٹ کہا جاتا جو کے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس کرائی گئی تھی۔

دوسری طرف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اتحاد کا اہم سربراہی اجلاس بھی کل طلب کیا ہے جس میں نواز شریف اور آصف علی زرداری ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں حکومت کے خلاف مہم کے بارے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔