پاکستان میں کام صرف بھٹو نے کیا، نواز شریف نے کچھ نہیں کیا: طاہر اشرفی

پاکستان میں کام صرف بھٹو نے کیا، نواز شریف نے کچھ نہیں کیا: طاہر اشرفی
کیپشن: پاکستان میں کام صرف بھٹو نے کیا، نواز شریف نے کچھ نہیں کیا: طاہر اشرفی
سورس: file

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اس ملک میں کام تو صرف بھٹو نے کیا ۔ نوازشریف نے حلف لیا تھا کہ اسلام نافذ کرے گا آج تک نہیں کیا۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ  بےنظیر بہت بڑی لیڈر تھیں، زردادی نے کہا کہ پاکستان گھپے ۔کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گاتو آنکھیں نکال لے گے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کا پرچم ہمارے ہاتھوں میں تھمایا۔علمائے کرام بھی اپنا کام کر رہے ہیں ۔علمائے کرام کسی کے کام کی نفی نہیں کرتے، ہر کوئی اپنے دارئرہ کار میں رہ کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ 32 سو لوگوں کو میں افغانستان سے لے کر آیا جو وہاں قید تھے ۔ کسی کی جرت نہیں کہ مدارس بن کر سکے۔ ہم نے  تو ساڑے آٹھ ہزار لاشیں اٹھائی ہیں، پھر بھی پاکستان کے لیے کھڑے ہیں۔