فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ 
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 32 ڈالر اضافے کے بعد 1866 ڈالر فی اونس ہے۔ 

مصنف کے بارے میں