عمران خان لوگوں کو پولیس سے لڑوانے کی بجائے باہر نکلیں اور قانون کا سامنا کریں: خواجہ سعد رفیق

عمران خان لوگوں کو پولیس سے لڑوانے کی بجائے باہر نکلیں اور قانون کا سامنا کریں: خواجہ سعد رفیق

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو پولیس سے لڑوانے کی بجائے باہر نکلیں اور وقار سے گرفتاری دیتے ہوئے قانون کا سامنا کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’عمران خان! لوگوں کو پولیس سے لڑوانے کی بجائے باہر نکلو! انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا بند کرو، قانون کا سامنا کرو، وقار سے گرفتاری دو۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’ جمہوری لیڈر وکٹری نشان کے ساتھ شان سے جیل جاتے اور آن سے واپس لوٹتے ہیں۔ بزدل بہانے لگاتے، انسانی ڈھال بناتے، تشدد کی راہ اختیار کرتے اور اپنے ساتھیوں کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ بزدل اور سازشی کپتان قانون کا سامنا کرنے کی بجائے اقتدار کیلئے تقسیم اور نفرت کی آگ بھڑکا رہا ہے۔‘ 

مصنف کے بارے میں