واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج (سینٹکام) نے ایران کے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل خارگ جزیرے پر مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کا طاقتور ترین فضائی حملہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق اس بڑے پیمانے کی بمباری میں جزیرے پر موجود تمام ایرانی فوجی اہداف کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
خلیج فارس میں واقع یہ جزیرہ ایران کا سب سے اہم تیل برآمدی مرکز ہے، جہاں سے ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ حالیہ حملوں میں ابھی تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تاہم انہوں نے سخت خبردار کیا کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کے طور پر آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کو روکنے کی کوشش کی تو تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے
مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ: امریکی بمبار طیاروں کی ایران کے جزیرہ خارگ پر شدید بمباری، ٹرمپ کا دعوی
09:28 AM, 14 Mar, 2026