آپریشن 'غضب للحق': پاک فوج کی سرحد پار بڑی کارروائی، کابل اور قندھار میں دہشت گردوں کے اہم مراکز تباہ

09:53 AM, 14 Mar, 2026

راولپنڈی :پاکستان کے خلاف حالیہ ڈرون حملوں اور سرحدی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک افواج نے سرحد پار "آپریشن غضب للحق" کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں، اسلحہ ڈپوؤں اور لاجسٹک مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عسکری ذرائع کے مطابق پاک افواج نے انتہائی درستگی کے ساتھ درج ذیل اہداف کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال 313 کور کے بڑے ایمونیشن (اسلحہ) ڈپو کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔قندھار ایئر فیلڈ پر واقع آئل سٹوریج سائٹ اور دہشت گردوں کے لاجسٹک انفراسٹرکچر کو نیست و نابود کر دیا گیا، جبکہ تراوو میں موجود دہشت گرد کیمپوں پر بھی کاری ضرب لگائی گئی۔    پکتیا کے علاقے شیرِ ناؤ میں قائم دہشت گردوں کے تربیتی مراکز کو فضائی کارروائی میں تباہ کر دیا گیا۔
سرحد کے اس پار کارروائیوں کے ساتھ ساتھ، پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ "آپریشن غضب للحق" پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرنے والے عناصر کے لیے ایک واضح وارننگ ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

مزیدخبریں