ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آج عید منائی گئی

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں آج عید منائی گئی
سورس: file photo

ڈیرہ اسمعٰیل خان ، ڈیرہ اسماعیل خان کے کئی علاقوں میں آج عید منائی گئی ۔ کئی علاقوں میں گذشتہ روز تیسواں روزہ رکھا گیا تھا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں بدنی خیل اور کتی خیل میں کل کا روزہ رکھا گیا اور آج عید منائی جا رہی ہے، دونوں گاؤں کی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی اور لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ 

ڈی آئی خان کے دونوں گاؤں تحصیل پہاڑ پور اور یونین کونسل وانڈہ خان محمد میں واقع ہیں۔

سابق ناظم ڈیرہ اسماعیل خان اسماعیل خاں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں گاؤں 900 گھروں پر مشتمل ہیں۔