چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں شاندار تقریب، خدمات کو سراہا گیا

08:57 PM, 14 May, 2025

لندن :سابق گورنر پنجاب اور برطانیہ کے پہلے مسلم رکن پارلیمنٹ چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس کی میزبانی مانچسٹر سے رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کی۔

تقریب میں برطانوی سیاست، بین المذاہب ہم آہنگی، کمیونٹی سروس اور بین الاقوامی سطح پر امن کے فروغ میں چوہدری سرور کی طویل خدمات کو سراہا گیا۔ چوہدری سرور نے 1997 میں برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار مسلم رکن پارلیمنٹ منتخب ہو کر ایک نئی مثال قائم کی، اور بعدازاں پاکستان میں بطور گورنر پنجاب بھی اہم کردار ادا کیا۔

تقریب میں برطانوی ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز سے ممتاز اراکین شریک ہوئے، جن میں وزیر مملکت ٹورسٹن بیل، سر اسٹیفن ٹمز، روشنا را علی، یاسمین قریشی، عمران حسین، ناز شاہ، ڈاکٹر روپا ہک، لارڈ واجد خان، لارڈ رامی رینجر، لارڈ قربان حسین، اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہاچوہدری سرور نے سیاست، خیرسگالی اور بین الاقوامی تعلقات میں جو خدمات انجام دیں وہ قابلِ فخر اور لائقِ تقلید ہیں۔

اختتام پر چوہدری محمد سرور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاچاہے میں برطانیہ میں ہوں یا پاکستان میں، میری زندگی کا مشن امن، اتحاد اور خدمتِ خلق ہے۔ آج کے عالمی چیلنجز کا حل صرف باہمی تعاون اور یکجہتی میں ہے۔

تقریب میں متعدد کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں راجہ مظہر حیات، انیل مسرت، امام قاسم، حنیف خان، شہزادہ حیات اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔

مزیدخبریں