اسلام آباد :صوبائی دارالحکومت میں اپنی نوعیت کے منفرد اور پُرشکوہ "معرکہِ حق" لیزر لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا،اس کا آغاز گانے ’’ تو یاد رکھیں‘‘ سے کیاگیا۔ اس میں بتایاگیا کہ میں پاکستان مونومنٹ ہوں اور اس کےعلاوہ آپریشن بنیان مرصوص کابھی بتایاگیا اور پاکستانی قوم اور شہدا وطن کے بارے میں بتایاگیا۔ اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور صوتی و بصری اثرات کی مدد سے تاریخ کے اہم ترین معرکوں کو ڈیجیٹل سکرینز اور فضا میں لائٹس کے ذریعے پیش کیا گیا۔
اس میں تھری ڈی میپنگ (3D Mapping)، طاقتور لیزر بیمز اور متحرک اینیمیشنز کا استعمال کرتے ہوئے حق و باطل کے معرکوں اور تاریخی جدوجہد کی داستان کو انتہائی متاثر کن انداز میں اجاگر کیا گیا۔ شو کے دوران پسِ پردہ گونجتی جاندار آواز اور روایتی حماسی موسیقی نے حاضرین پر سحر طاری کر دیا اور شہدا اور غازیوں کو ٹریبیوٹ پیش کیاگیا۔
انتظامیہ کے مطابق، اس شو کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو جدید ترین ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے اپنی شاندار تاریخ، ثقافت اور حق کی خاطر دی جانے والی قربانیوں سے روشناس کروانا تھا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے انتظامیہ کی اس منفرد کاوش کو بے حد سراہا اور اسے معلومات اور تفریح کا بہترین امتزاج قرار دیا۔
اسلام آباد: "معرکہِ حق" لیزر لائٹ شو کا شاندار انعقاد، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تاریخ کے درخشاں ابواب زندہ
01:05 PM, 14 May, 2026