بیجنگ: صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ کی میڈیا کے سامنے چہل قدمی، امریکی صدر کا تاریخی 'ٹیمپل آف ہیون' کا دورہ

10:05 AM, 14 May, 2026

بیجنگ : بیجنگ میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے قدیم اور مشہور تاریخی مقام 'ٹیمپل آف ہیون' کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے اس دورے کی میزبانی خود کی۔
تاریخی مقام کے دورے سے قبل دونوں عالمی رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں چہل قدمی کی اور عالمی میڈیا کے کیمروں کے سامنے آکر گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ اس علامتی ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات کی ایک اہم کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب کو ٹیمپل آف ہیون کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا اور انہیں اس مقام کی تاریخی اہمیت، قدیم چینی فنِ تعمیر اور ثقافتی پس منظر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ امریکی صدر نے چینی ورثے اور اس تاریخی عمارت کی خوبصورتی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔سفارتی ماہرین کے مطابق، باضابطہ مذاکرات کے بعد اس نوعیت کے ثقافتی دورے دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں