نجی فیکٹر ی میں سلنڈر دھماکا،دو افراد ہلاک

نجی فیکٹر ی میں سلنڈر دھماکا،دو افراد ہلاک

لاہور : رائیونڈ روڈ پر واقع ایک نجی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے بعد دو مزدور آگ کی لپٹوں میں آکر زندہ جل گئے۔مرنے والوں کی شناخت نوید عبد ا لرشید اور نوید احمد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔آگ فیکٹری کے گیس سلینڈر میں اچانک آگ لگنے سے لگی تھی ۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ سلینڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔ لیکن ابھی تک سلنڈر پھٹنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔دھماکہ کی شدت اتنی تھی کہ علاقے میں خوف و حراس پید ا ہوگیا۔