خواجہ سرا پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

سیالکوٹ : گزشتہ روز سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم اعجاز عرف ججا کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے چار ملزمان کو پہلے گرفتار کیا تھا لیکن مرکز ی ملزم کو گرفتار کر نے میں ناکام رہے تھے ۔

 پولیس نے اپنی کوششوں کے بعد ملزم کو گرفتا رکر ہی لیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی خواجہ سرا سے دوستی تھی آپس میں رنجش کی بنا پر اس کا خواجہ سرا کے ساتھ جھگڑا ہو ا۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ وہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر  رہے ہیں ۔ جلد ہی سب کچھ سامنے آجائے گا۔خواجہ سرا  تنظیم کی صدر الماس بوبی نے خواجہ سرا پر تشدد کو شرمناک قرار دیا ہے ۔ اور ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے ۔