ملتان، یونیورسٹی طلبا کا احتجاج،10زیر حراست

ملتان میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے مبینہ نارواسلوک کے خلاف طلبہ نے احتجاج کیا۔طلباء کے احتجاج میں پولیس بروقت متحرک ہو گئی اور 10سے زائد طلباء کو حراست میں لے لیا ۔

ملتان کے بوسن روڈ پر ایمرسن کالج کے طلباء و طالبات نے بی زیڈ یو انتظامیہ کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹر سسٹم 6 ماہ سے بڑھا کر 1 سال کردیا ہے اور آئوٹ آف سلیبس کے تحت پرچے بنا کر 80 فیصد طلباء کو فیل کردیا ہے۔

احتجاج کا سلسلہ ابھی جاری تھا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے 10 سے زائد احتجاجی طلباء کو حراست میں لے لیا۔