کسٹم کی کارروائی ،اسمگل شدہ سامان برآمد

محکمہ کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ سیل نے ترنول انٹرچینج اور ٹیکسلا کے قریب کارروائیاں کر کے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا۔

05:29 PM, 14 Nov, 2016

محکمہ کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ سیل نے ترنول انٹرچینج اور ٹیکسلا کے قریب کارروائیاں کر کے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا۔

کسٹم حکام کے مطابق ترنول انٹر چینج پر مسافر بس میں چھپایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیاگیا،پکڑے گئے سامان میں بھارت سے اسمگل شدہ تیل، ایل ای ڈیز،چائنیز تالے ،370 کلوگرام غیر ملکی کپڑا،60 کلوگرام بال بیرنگ بھی شامل ہیں۔

سامان میں اسمگل کیے گئے 66 غیر ملکی ایل ای ڈی ٹیلیویژن بھی شامل ہیں۔قبضے میں لیےگئے سامان کی مالیت 30 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

محکمہ کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ سیل نے ٹیکسلا کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران ٹرک سے غیر ملکی کپڑا پکڑ کر قبضے میں لےلیا۔ کپڑے کی مالیت 20 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔قبضے میں لیا گیا سامان کسٹم گودام منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں