امریکہ پاکستان میں سیاسی اور خونی تقسیم چاہتا ہے : مولانا فضل الرحمن

04:17 PM, 14 Nov, 2017

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں سیاسی اور خونی تقسیم چاہتا ہے جس سے ہر حال میں نکلنا ہمارے لئے ضروری ہے


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستانی ادارے کلبھوشن کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں ان پر اعتماد کرنا چاہئے اور وہ اس معاملے کو بہتر طور پر حل کریں گے۔ بھارت کو اس بات کی پیشکش بھی کی گئی کہ کلبھوشن کی فیملی ان سے ملنے کیلئے آ سکتی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے حالات لمحہ فکریہ ہیں مگر ہم داخلی انتشار کا شکار ہیں ۔ امریکہ خطے میںطاقت کی نئی دوڑ شروع کرنے میں کوشاں ہیں جبکہ اس وقت ہمیں ان سازشوں کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ کس طرح سے ہم خطے کے معاملات کو سمجھ سکتے ہیں۔ ہم سب مل بیٹھ کر کھلے دل سے مسائل کا

حل سوچیں گے تو ہمیں حل ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سیاسی اور خونی تقسیم چاہتا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حق دینے کو تیار نہیں اور ان کے پاس یہی ایک واحد حل ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دے۔

مزیدخبریں