پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کراچی کنگز کے خلاف میدان میں 

Multan, Sultans, field , Karachi Kings
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی : پاکستان سپر لیگ  پی ایس ایل فائیو کے ہلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے ۔ 

پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے ذیشان اشرف اور ایڈم لیتھ نے بیٹنگ کا آغاز لیکن لیتھ صرف 9 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے ۔ پی ایس ایل 5 کے دوبارہ آغاز پر کراچی کنگز کے انجہانی پیڈ کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ڈی کی شکل بناکر ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا اور دنوں ٹیموں کی جانب سے ڈین جونز کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ 

کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین جونز کی یاد میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیل رہے ہیں ۔ کراچی کنگز کی سابق کوچ ڈین جونز کا کچھ عرصے قبل کورونا کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے میچز جاری تھے جب عالمی وبا نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں پنجے گاڑنا شروع کردیے تھے ۔ ا سکے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کی وبا کو دیکھتے ہوئے اور ہیلتھ ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کردیا تھا۔ 

تاہم گزشتہ ماہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد پاکستان میں جہاں دیگر سرگرمیاں بحال ہوئی وہیں کورونا کی وجہ سے بند کیے گئے اداروں میں بھی دوبارہ سے کام شروع ہوا۔پاکستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ میں پی ایس ایل سب سے اہم ترین سمجھا جاتاہے ۔ پاکستان سپرلیگ میں یہ پہلا مرحلہ تھا کہ اس ایونٹ کو کسی وجہ سے ایک عرصہ کے لیے روکا گیا تھا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے سپرلیگ دوبارہ شروع کی گئی ہے ۔