موجیں ختم ، اب 24 نہیں صرف چند گھنٹے گیس ملے گی، حکومت کا اعلان

04:42 PM, 14 Nov, 2021

اسلام آباد: شہریوں کے لئے بُری خبر، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صرف کھانا پکانے کے لیے گیس ملے گی جبکہ باقی وقت گیس بند اور چولہے ٹھنڈے رہیں گے۔

وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔

ذرائع سوئی ناردرن کمپنی کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی جبکہ دن میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔

صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے گیس فراہمی کے شیڈول کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور گیس کی عدم فراہمی سے صنعتی پہیہ رک جائے گا۔

مزیدخبریں