27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

12:56 PM, 14 Nov, 2025

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں ایوان زیریں اور بالا سے 56 ترامیم کی منظوری کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس آئینی ترمیم میں عدلیہ، عسکری قیادت، اور وفاقی و صوبائی اختیارات سمیت کئی اہم آئینی دفعات میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ ان ترامیم میں ججز کے تبادلے کے اختیارات میں تبدیلی، عسکری قیادت کے ڈھانچے میں اصلاحات اور ایک نئے وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر غور کیا گیا تھا۔

آئینی ترمیم کا مسودہ سب سے پہلے وفاقی کابینہ سے منظور کیا گیا تھا، اور گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس اور عدلیہ سے متعلق قوانین میں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی۔ ان ترامیم کا مقصد ملک کے آئینی، قانونی اور حکومتی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور مختلف ریاستی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

مزیدخبریں