پاکستان کالعدم دہشت گرد گروپوں سے مذاکرات نہیں کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

04:50 PM, 14 Nov, 2025

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی کالعدم دہشت گرد گروپ، بشمول ٹی ٹی پی یا بی ایل اے سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ پاکستان افغانستان سے تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک افواج ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، اور طالبان رجیم دہشت گردوں کو مہاجرین کہہ کر غلط تصور پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغان رجیم دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے گی۔

طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا کہ طالبان رجیم کے دوران دہشت گردی میں اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان نے ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ افغان رجیم اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

مزیدخبریں