عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا

06:00 PM, 14 Nov, 2025

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے بعد 4,174 ڈالر ہو گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے ہو گئی، جو گزشتہ قیمت سے 3,300 روپے کم ہے، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,829 روپے کی کمی کے بعد یہ 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 120 روپے کم ہو کر 5,522 روپے اور فی 10 گرام چاندی 4,734 روپے ہو گئی۔

مزیدخبریں